24 مئی 2019
تازہ ترین
کرتارپور مذاکرات کوریج ، بھارت کا پاکستانی صحافیوں کو ویزے دینے سے انکار

کرتارپور مذاکرات کوریج ، بھارت کا پاکستانی صحافیوں کو ویزے دینے سے انکار

 بھارت نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کرتار پور راہداری منصوبے پر مذاکرات کی کوریج کے لیے پاکستانی صحافیوں کو ویزے جاری نہیں کیے۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کرتارپور راہداری پر کل مذاکرات ہونے جارہے ہیں جس کے لیے بھارت نے پاکستانی صحافیوں کو ویزے نہیں دیے جس پر افسوس ہے۔ ترجمان نے کہا کہ امید ہے کل کے کرتارپور راہداری پر مذاکرات دونوں ممالک کے لیے اچھی تبدیلی لائیں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ 30 سے زائد بھارتی صحافیوں نے کرتار پور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی تھی اور انہوں نے کہ وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات کی تھی جب کہ بھارتی صحافیوں کے لیے وزیر خارجہ نے عشائیہ کا اہتمام بھی کیا تھا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟