16 ستمبر 2019
تازہ ترین
کرتارپور راہداری پر پاک بھارت مذاکرات کل ہوں گے

کرتارپور راہداری پر پاک بھارت مذاکرات کل ہوں گے

پاکستان اور بھارت کے درمیان کرتارپور راہداری پر مذاکرات  کل زیرو پوائنٹ سرحد پر منعقد ہوں گے۔سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے مذاکرات میں وزارتِ خارجہ، وزارتِ مذہبی امور اور ایف ڈبلیو او کے حکام شرکت کریں گے۔ بھارت کی طرف سے بھی وزارتِ خارجہ اور داخلہ کے حکام شرکت کریں گے۔ کرتارپور راہداری کے حوالے سے تکنیکی تفصیلات کے حوالے سے یہ دوسری بیٹھک ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے ان مذاکرات میں سڑک کی تعمیر، باڑ لگانے اور نقشوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔پاکستان کی طرف سے راہداری منصوبہ پر 50 فیصد سے زائد کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ مذاکرات صبح 10 بجے کے قریب شروع ہوں گے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟