26 ستمبر 2018
تازہ ترین
 کراچی کے مختلف علاقوں  میں بجلی  کی فراہمی معطل

 کراچی کے مختلف علاقوں میں اچانک بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی جس سے نصف شہر تاریکی میں ڈوب گیا، بن قاسم میں ہائی ٹینس لائن ٹرپ کرنے سے ملیر سے گارڈن اور سرجانی سے ٹاور تک بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔  بن قاسم میں ایکسٹرا ہائی ٹینشن لائن ٹرپ کر گئی، شہر قائد کے متعدد گرڈ اسٹیشنز کو بجلی کی فراہمی منقطع ہونے سے ضلع وسطی، جنوبی اور شرقی کے بیشتر علاقوں سمیت آدھا شہر تاریکی میں ڈوب گیا۔ کراچی میں بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کے باعث آئی آئی چندریگر روڈ، لسبیلہ، گارڈن و اطراف، سرجانی ٹاؤن، نیو کراچی اور سہراب گوٹھ میں بھی بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے بفرزون، فیڈرل بی ایریا گلشن اقبال، ریڈ زون، صدر، برنس روڈ، ایئر پورٹ، ملیر، شاہ فیصل کالونی  اور اطراف کے علاقے متاثر  ہوئے، گورنر اور وزیراعلیٰ ہاؤس بھی تاریکی میں ڈوب گئے، کلفٹن، ڈیفنس، گرومندر، لیاقت آباد اور ناظم آباد میں بھی بجلی غائب ہے، کھارا در، میٹھا در، کیماڑی بھی اندھیرے میں ڈوب گئے۔ صورت حال پر کے الیکٹرک انتظامیہ باضابطہ موقف دینے سے گریزاں ہے،   ذرائع کے مطابق بجلی کے بریک ڈاؤن سے دھابیجی، گھارو اور پپری پمپنگ اسٹیشن بھی متاثر ہوئے   جس سے شہر کو ملنے والے پانی کی فراہمی مکمل طور پر معطل ہوگئی اور بجلی کی بحالی   تک لاکھوں گیلن پانی پمپ نہیں ہوسکے گا۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟