کراچی، پولیس کی کارروائی، دو نوجوان کی ہلاکت پر احتجاج

شہر قائد میں سپرہائی وے پر واقع خلجی گوٹھ میں منشیات فروشوں کیخلاف پولیس کے آپریشن کے دوران فائرنگ سے ایک 17 سالہ نوجوان جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) ملیر شیراز نذیر نے کہا کہ پولیس نے خلجی گوٹھ میں منشیات فروشوں جنت گل اور ابراہیم کے اڈے پر سرچ آپریشن کیا، جس کے دوران منشیات فروشوں نے پولیس پر فائرنگ کردی۔ ایس ایس پی کے مطابق منشیات فروشوں نے پولیس پر  پتھرائو بھی کیا، جس سے چند پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ شیراز نذیر نے کہا کہ پولیس کی جوابی کارروائی کے دوران منشیات فروش زخمی ہوا جبکہ پولیس نے 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا۔ دوسری جانب علاقہ مکینوں کا دعویٰ ہے کہ پولیس نے خلجی گوٹھ میں چھاپہ مارکے 10 افراد کو حراست میں لیا اور واپس جانے سے پہلے ہوائی فائرنگ کی۔ علاقہ مکینوں کے مطابق پولیس کی فائرنگ کی زد میں آکر ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ جاں بحق نوجوان کی شناخت 17 سالہ بلال کے نام سے ہوئی ہے ۔ واقعے میں زخمی ہونے والے 18 سالہ نوجوان شکیل کو طبی امداد کے لئے جناح ہسپتال منقل کر دیا گیا واقعے کے خلاف علاقہ مکینوں نے موٹروے ایم 9 پر جاں بحق نوجوان کی لاش کے ہمراہ احتجاج کیا اور سپرہائی وے کے دونوں ٹریک ٹریفک کے لئے بند کر دیئے۔ اس دوران مظاہرین نے پولیس موبائل اور گڈاپ تھانے پر پتھرائو بھی کیا۔ جس پر پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منشتر کرنے کے لئے شیلنگ کی گئی۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟