16 نومبر 2018
تازہ ترین
کراچی، پولیس ،رینجرز کا مشترکہ آپریشن،6مشتبہ افراد گرفتار

کراچی میں پولیس اور رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں مشترکہ سرچ آپریشن کرکے 6مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔پیر اور منگل کی درمیانی شب کراچی کے علاقے پٹیل پاڑہ، لسبیلہ اور اطراف میں پولیس اور رینجرز نے خفیہ اطلاع پر سرچ آپریشن کیا۔ڈی ایس پی جمشید کوارٹر کے مطابق کومبنگ آپریشن کے دوران قتل کی وارداتوں میں ملوث ملزم سمیت متعدد گرفتار کئے گئے۔گرفتار ٹارگٹ کلر کوکب کا تعلق مذہبی جماعت سے ہے جو تھانہ سولجر بازار کو مطلوب تھا۔ادھر ڈیفنس پولیس نے 2اسٹریٹ کرمنلز اجے اور کرن کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا،ملزمان کیخلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیاہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟