20 ستمبر 2019
تازہ ترین
کراچی میں 3.6شدت کا زلزلہ

کراچی میں 3.6شدت کا زلزلہ

۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے، زلزلے کے جھٹکے گلستان جوہر، گلشن اقبال ، گلزار ہجری، نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد اور سہراب گوٹھ سمیت دیگر علاقوں میں محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز اسلام آباد کے ڈپٹی ڈائریکٹر نجیب عامر کے مطابق صبح 10 بجکر 45 منٹ پر آنے والے زلزلے کی شدت 3.6 اور گہرائی 12 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ٖ اس کا مرکز کراچی تھا جب کہ اس کا دورانیہ 10 سیکنڈ تھا۔ زلزلے کے جھٹکوں کے باعث این ای ڈی یونی ورسٹی اور جامعہ کراچی میں طالب علم کلاسوں سے باہر نکل آئے اور تدریسی عمل متاثرہوا جب کہ کئی گھروں میں زلزلے کے باعث دیواروں میں دراڑیں بھی پڑ گئیں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟