21 جولائی 2019
تازہ ترین
کراچی میں تیز گرد آلود ہواؤں سے  3 افراد جاں بحق

کراچی میں تیز گرد آلود ہواؤں سے 3 افراد جاں بحق

کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز گرد آلود ہوائوں کا سلسلہ جاری ہے جب کہ مختلف حادثات و واقعات میں 2 بچیوں سمیت 3 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے۔کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز گرد آلود ہوائیں چلنے کے باعث فضا میں دھول مٹی سے حد نگاہ کم ہوگئی جس کے باعث پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔ شہر قائد میں تیز ہوائوں کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے بجلی کے تار ٹو ٹنے سے کئی علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی جب کہ فون لائن اور انٹر نیٹ سروس بھی متاثر ہے ۔  محکمہ موسمیات کا کہنا ہے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کل رات گرد و غبار کا طوفان توقع سے زیادہ تھا جس کے دوران ہوائیں 65 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں۔مغربی ہوائوں کا سسٹم شہر میں موجود ہے جو کل شام تک نکل جائے گا تاہم آج بھی ہوائوں کی رفتار زائد رہے گی۔ دوسری جانب بارش برسانے والا سسٹم ایران سے گزشتہ رات بلوچستان میں داخل ہوا جس کے بعد کوئٹہ، کوہلو، اورماڑہ، چمن، زیارت، جیوانی، دُکّی،گوادر میں شدید بارش ہوئی۔ کئی علاقوں میں بجلی کے کھمبے گرنے سے بجلی کی فراہمی معطل ہے جب کہ سیلاب کے باعث ہرنائی کا ملک بھر سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟