25 ستمبر 2018
تازہ ترین
  کراچی میں تیز اور سرد ہوائیں ، شہری پریشان

۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سرد ہوائوں کے جھکڑ کا سلسلہ آئند دو سے 3روز تک جاری رہے گا، شہر میں ہوا شمال مشرق کی طرف سے چل رہی ہے جس کی رفتار 28ناٹ فی کلومیٹر ہے جبکہ ہوا کی عمومی رفتار 18ناٹ فی کلومیٹر ہوتی ہے، اس دوران بارش کا امکان نہیں ہے۔ ادھر بلوچستان بھر میں گزشتہ دنوں بارش اور برف باری کے باعث قلات میں شدید سردی شروع ہوگئی اور درجہ حرارت منفی 9سینٹی گریڈ تک جا پہنچا، شدید سردی میں بجلی اور گیس کی بندش سے شہریوں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں ، عوام نے حکومت اور انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ گیس اور بجلی کی بندش کا نوٹس لیتے ہوئے عوام کو ان مشکلات سے نجات دلائی جائے ۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟