24 ستمبر 2018
تازہ ترین
کراچی،مبینہ پولیس مقابلہ،ٹی ٹی پی کے 3 دہشت گرد ہلاک

 کراچی کے علاقے اتحاد ٹائون میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق حساس اداروں اور پولیس کی مشترکہ کارروائی سے مارے گئے دہشت گردوں میں سے 2 مبینہ خودکش بمبار تھے۔ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، دھماکا خیز مواد، بال بیرنگز اور خودکش جیکٹس بھی برآمد ہوئیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ایک خودکش جیکٹ کا وزن 25 کلوگرام تک ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے کراچی میں مستونگ طرز پر دہشت گردی کی پلاننگ کر رکھی تھی۔  دوسری جانب پولیس کی جانب سے دہشت گردوں کے مزید ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے آپریشن بھی جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق حساس اداروں اور پولیس کی بڑی کارروائی پر انسپکٹر جنرل سندھ کی پریس کانفرنس بھی متوقع ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟