17 نومبر 2018
تازہ ترین
کراچی، غیرت کے نام پر لڑکا اور لڑکی قتل

فیڈرل بی ایریا میں خالی پلاٹ سے لڑکا اور لڑکی کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں خالی پلاٹ سے لڑکا اور لڑکی کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئی ہیں، لڑکے کی شناخت عمیرعالم اور لڑکی کی عصمت کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے قتل کے الزام میں عصمت کے باپ خیر محمد اور شوہر صابر کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے دوپٹے کی مدد سے گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا، عمیر عالم مقتولہ عصمت کا پڑوسی تھا،  مرکزی ملزم صابر سعودی عرب میں ڈرائیونگ کرتا ہے، اس نے دو شادیاں کی ہوئی ہیں اور ایک بیوی لیاری میں رہائش پذیر ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟