22 اکتوبر 2019
تازہ ترین
 کراچی، انسداد دہشتگردی کی 8عدالتیں سنٹرل جیل منتقل کرنے کا فیصلہ

 کراچی، انسداد دہشتگردی کی 8عدالتیں سنٹرل جیل منتقل کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے 8 انسداد دہشتگردی کورٹس کلفٹن سے سینٹرل جیل منتقل کرنے کی منظوری دے دی۔ کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت اے ٹی سی کورٹس کلفٹن سے سینٹرل جیل منتقل کرنے پر اجلاس ہوا، جس میں چیف سیکرٹری، ایڈووکیٹ جنرل سمیت دیگر افسران شریک ہوئے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ جیل سے مجرموں کو اے ٹی سی لانا اور لے جانا خطرناک ہے، موجودہ حالات کے باعث انسداد دہشت گردی عدالتیں کلفٹن میں نہیں رکھ سکتے۔ وزیراعلیٰ کو بریفنگ بھی دی گئی جس میں بتایا گیا کہ سینٹرل جیل میں پہلے سے 2 انسداد دہشت گردی عدالتیں کام کر رہی ہیں جبکہ کلفٹن میں 8 انسداد دہشت گردی عدالتیں کام کر رہی ہیں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟