24 ستمبر 2018
تازہ ترین
 کرائسٹ چرچ ٹیسٹ،  بنگلہ دیش پہلی اننگز میں 289رنز پر ڈھیر

گزشتہ روز ہیگلے اوول، کرائسٹ چرچ  میں شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، بنگلہ دیش نے نظم الحسین اور نورالحسن کو ٹیسٹ کیپ دی، بنگلہ دیشی اننگز کا آغاز اچھا نہ تھا اور اس کی پہلی وکٹ 7کے مجموعی سکور پر گرگئی جب تمیم اقبال پانچ رنز بنا آئوٹ ہوگئے۔ محمود اللہ 19رنز بناکر کیچ آئوٹ ہوگئے۔ اس موقع پر سومیا سرکار اور شکیب الحسن نے ذمہ داری سے بیٹنگ کی اور تیسری وکٹ میں 127رنز کا اضافہ کرکے ٹیم کا سکور165 تک پہنچا دیا، سومیا سرکار86رنز بنکر بولٹ کا شکار بنے۔ اگلے ہی اوور میں ٹرینٹ بولٹ نے صابر رحمان کو سات سکور پر پویلین بھیج دیا۔ اس طرح بنگلہ دیشی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 289رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ ٹم سائودی نے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، ٹرینٹ بولٹ نے چار اور نیل ویگنر نے ایک وکٹ حاصل کی۔   


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟