24 مارچ 2019
تازہ ترین
کرائسٹ چرچ فائرنگ ، بنگلادیشی ٹیم کی واپسی

کرائسٹ چرچ فائرنگ حملہ کے بعد خوش قسمتی سے بچ جانے والے مہمان بنگلادیشی کرکٹ ٹیم کی وطن واپسی ہو گئی، ادھورا دورہ چھوڑ کر آنے والے کھلاڑی آج ڈھاکہ پہنچ جائیں گے۔ سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ منسوخ کر دیا گیا، مہمان بنگلادیشی ٹیم دورہ ادھورا چھوڑ کر وطن واپس روانہ ہو گئی، کھلاڑیوں اور آفیشلز کا اسکواڈ آج رات ڈھاکا پہنچ جائے گا۔ واقعے کے فورا بعد ٹیم منیجر خالد مشہود نے ہوٹل پہنچ کر میڈیا سے گفتگو کی اور کہا کہ نماز جمعہ کی ادائیگی کے لئے جانے والے 20 میں سے 17 کھلاڑی فائرنگ کا نشانہ بننے والی مسجد سے تقریبا پچاس گز دور تھے، فائرنگ کے ایسے خوفناک واقعے کو پہلی بار آنکھوں سے دیکھا جو بالکل فلمی منظر لگ ریا تھا، خوش قسمتی سے ہم بچ گئے۔ خیر و عافیت سے ہوٹل واپس پہنچنے پر تمیم اقبال اور مشفق الرحیم نے ٹویٹ کر کے سب کو تسلی دی اور اس دہشت گردی واقعہ میں جان کی بازی ہارنے والوں سے اظہار افسوس کیا۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟