25 ستمبر 2018
تازہ ترین
کتاب کو جلا کر پڑھنے کا مزہ

کسی کتاب کو جلانا ایک صاحب ذوق اور کتاب دوست انسان کیلئے نہایت ہی ناپسندیدہ اور بدترین فعل ہے اور یہ حرکت کسی پڑھے لکھے شخص کو اشتعال میں مبتلا کر سکتی ہے۔ لیکن اس وقت کیا کیا جائے جب کسی کتاب کو پڑھنا ہی اس وقت ممکن ہو جب اسے آگ سے جلایا جائے؟ ہالینڈ کے ادارہ برائے فائن آرٹ اینڈ ڈیزائن کے چند طلبا نے ایسی کتاب تخلیق کی ہے جس پر لکھے الفاظ اس وقت نظر آئیں گے جب اسے 451 فارن ہائٹ ڈگری پر جلایا جائے اس سے قبل یہ کتاب آپ کو بالکل سیاہ نظر آئیگی۔ اسے بنانے والے طلبا  نے کہا ہے کہ کتاب کے اوراق پر ایک تہہ چڑھائی گئی  جو جلانے کے ساتھ غائب ہوجائیگی اور اس کے نیچے سادہ کاغذ پر لکھے گئے لفظ نمودار ہوجائیں گے ۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟