26 ستمبر 2018
تازہ ترین
کام کی زیادتی بری چیز ہے

کام کرنے کی متعین حد کا اعادہ کرتے ہوئے ایک نئی تحقیق کے مطابق خبردار کیا گیا ہے کہ ایسا کرنا آپ کی جسمانی اور ذہنی صحت کیلئے خطرناک ہوسکتا ہے ۔آسٹریلیا نیشنل یونیورسٹی میں کی گئی ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا کہ صحت مند زندگی کیلئے ہفتے میں کام کیلئے متعین وقت 39 گھنٹے تک ہونا چاہئے ۔خواتین کیلئے یہ حد 34 گھنٹے فی ہفتہ تک ہے ۔ آدمیوں کیلئے یہ حد 47 گھنٹے تک اس لئے تھی کیوں کہ عموماًان کا وقت گھر داری کے کاموں میں اتنا صرف نہیں ہوتا جتنا خواتین کا ہوتا ہے ۔آسٹریلیا نیشنل یونیورسٹی کے محقق ہونگ ڈینھ کا کہنا تھا کہ اوسطاً عورتوں کی صلاحیتیں مردوں کے برابر ہونے کے باوجود ان کی تنخواہیں اور خود مختاری اوسطاًمردوں سے کم ہیں ۔ ان کا مزید یہ کہنا تھا کہ خواتین کیلئے نوکری پر زیادہ گھنٹے صرف کرنا جیسی ان کے مالکان ان سے امید کرتے ہیں اپنی صحت سے سمجھوتہ کئے بغیر ممکن نہیں۔ 


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟