22 ستمبر 2018
تازہ ترین
کامن ویلتھ گیمز کیلئے تیاریاں جاری

قومی ہاکی ٹیم جونیئر پلیئرزکے ساتھ سیریز کھیل کر کامن ویلتھ گیمز کی تیاریوں کو حتمی شکل دے گی، جبکہ سینئرز کے ساتھ مقابلوں کے لیے پی ایچ ایف کی سلیکشن کمیٹی کی طرف سے21 جونیئرکھلاڑیوں کا اعلان کردیا گیا ۔ اومان میں 3 ملکی سیریز  کھیلنے کے بعد  پاکستان ہاکی  ٹیم مزید انٹرنیشنل ایونٹ حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی ، جس کے بعد پی ایچ ایف حکام نے آئندہ ماہ آسٹریلیا میں شیڈول کامن ویلتھ گیمز کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کے لیے سینئرز کے خلاف جونیئرز کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس مقصد کے لیے21  پلیئرز کا اعلان بھی کر دیا گیا۔ شیڈول کے مطابق پاکستانی ٹیم 5 اپریل کو ویلز کے خلاف مہم کا آغاز کرے گی جبکہ 7 اپریل کو گرین شرٹس کو روایتی حریف بھارت کا چیلنج درپیش ہو گا۔ گروپ اے میں دفاعی چیمپئن اور پانچ مرتبہ کی چیمپئن آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، کینیڈا، جنوبی افریقہ اور سکاٹ لینڈ، گروپ بی میں پاکستان، بھارت، انگلینڈ، ملائیشیا اور ویلز شامل ہیں، وومنز گروپ اے میں انگلینڈ، بھارت، جنوبی افریقہ، ملائیشیا اور ویلز جبکہ گروپ بی میں آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، سکاٹ لینڈ، کینیڈا اورگھانا شامل ہیں۔ 5 اپریل کو مینزایونٹ کے افتتاحی روز دو میچز کھیلے جائیں گے۔ پاکستان کو ویلز اور جنوبی افریقہ کو سکاٹ لینڈ کا چیلنج درپیش ہو گا، 6 اپریل کو انگلینڈ کا مقابلہ ملائیشیا اور نیوزی لینڈ کا مقابلہ کینیڈا سے ہو گا، 7 اپریل کو پاکستانی ٹیم روایتی حریف بھارت کے مدمقابل ہو گی۔ ملائیشیا کا مقابلہ ویلز، کینیڈا کا مقابلہ سکاٹ لینڈ اور آسٹریلیا کا ٹاکرا جنوبی افریقہ سے ہوگا، 8 اپریل کو پاکستانی ٹیم اپنے تیسرے گروپ میچ میں انگلینڈ جبکہ 11 اپریل کو اپنا چوتھا اور آخری گروپ میچ ملائیشیا کیخلاف کھیلے گی۔13 اپریل کو سیمی فائنلز جبکہ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 14 اپریل کو کھیلا جائیگا۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟