26 ستمبر 2018
تازہ ترین
کامران کوچ اور کپتان کے خلاف پھٹ پڑے

  وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کے انتخاب میں سلیکشن کمیٹی، کوچ اور کپتان کو مل کر فیصلہ کرنا چاہئے لیکن موجودہ حالات میں کوچ اور کپتان کی چل رہی ہے۔ کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل کوچ اور کپتان کے خلاف پھٹ پڑے، انہوں نے کہا کہ میری کرکٹ ابھی ختم نہیں ہوئی، میری فٹنس اور کارکردگی بھی سب کے سامنے ہے، دیگر ممالک کی ٹیموں میں دو وکٹ کیپر شامل ہوتے ہیں۔ کامران اکمل نے کہا کہ کھلاڑیوں کے انتخاب میں سلیکشن کمیٹی، کوچ اور کپتان کو مل کر فیصلہ کرنا چاہئے لیکن موجودہ حالات میں کوچ اور کپتان کی چل رہی ہے۔ چیف سلیکٹر کا ٹیم کے انتخاب میں زیادہ عمل دخل نظر نہیں آرہا، اتنی ہمت نہیں کہ حق کے لئے لڑائی کر سکوں، حق کیلئے آواز بلند کروں گا تو نوٹس جاری ہوجاتا ہے، اپنے آپ کو بیٹ ماروں یا سامان جلا دوں، کیا منفرد کارنامہ انجام دوں کہ شاید پی سی بی مجھ سے رابطہ کرے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟