21 اپریل 2019
تازہ ترین
کالے چاول کا استعمال شوگر کیلئے فائدہ مند

کالے چاول کا استعمال شوگر کیلئے فائدہ مند

کالے یا سیاہ چاول ، چاولوں کی ایک قسم ہے جس کے بارے میں بہت کم لوگ ہی شاید جانتے ہوں گے کیونکہ ان چاولوں کا استعمال روز مرہ میں نہیں کیا جاتا۔ ان چاولوں کی بڑی مقدار انڈونیشیا، تھائی لینڈ اور بھارت وغیرہ میں پائی جاتی ہے، بھارتی ریاست مانیپور میں کالے چاول چکھائو کے نام سے مشہور ہیں۔ کاے چاولوں میں آئرن، وٹامن ای اور اینٹی آکسائڈنٹ کثیر مقدار میں پایا جاتا ہے۔ اس میں برائوں چاول کے برابر فائبر موجود ہے اور ذائقے میں بھی یہ برائون چاول کی طرح مزیدار ہوتے ہیں لیکن اس کی خصوصیات اور فوائد برائون اور سفید چاول سے بالکل مختلف ہیں۔ بلکہ ماہرین غذائیت کے مطابق سفید چاول کا زیادہ استعمال انسانی صحت کے لئے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے اور وہ وزن بھی بڑھاتے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہرین نے کہا ہے کہ کالے چاول کا استعمال صحت کے لئے نہایت ضروری ہے کیونکہ یہ انسانی صحت پر کسی قسم کے منفی اثرات مرتب نہیں کرتا بلکہ اس میں موجود منرلز شوگر اور دل جیسی دیگر بیماریوں سے بچاتا ہے۔ کالے چاولوں میں فائبر کی کثیر مقدار پائی جاتی ہے اور فائبر کا کام خون میں موجود شوگر کے لیول کو کم کرنا یا کنٹرول میں رکھنا ہے، اس کے علاوہ یہ دل کی مختلف بیماریوں سے بھی انسان کو دور رکھتے ہیں۔ ماہرین کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ شوگر کے مریض ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق کالے چاولوں کا استعمال کریں کیونکہ ضرورت سے زیادہ اس کا استعمال صحت کو خراب کر سکتا ہے۔ کالے چاول کے فوائد میں یہ بھی شامل ہے کہ یہ انسان کو صحت مند اور توانا رہنے میں مدد دیتے ہیں اور میٹابولزم کو بڑھاتے ہیں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟