کافی کینسر سے بچائو

 اگر آپ کو کافی بہت پسند ہے تو آپ کے لئے ایک اچھی خبر یہ ہے کہ ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جو لوگ دن میں چار یا اس سے زائد کپ کافی پیتے ہیں ان میں جلد کا کینسر (میلانوما) ہونے کا امکان کم ہوتا ہے۔ جلد کا کینسر دنیا کے خطرناک ترین کینسرز میں سے ایک ہے اور ہر سال 10ہزار افراد اس کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں جب کہ 75 ہزار لوگ ہر سال اس کا شکار ہوتے ہیں۔
تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ کافی میں ایک ایسا کمپاﺅنڈ دریافت ہوا ہے جو کہ جلد کے کینسر سے انسان کو بچاتا ہے۔ تحقیق میں ساڑھے چار لاکھ افراد جن کی عمریں 50 اور 71سال کے درمیان تھیں، سے ڈیٹا اکٹھا کیا گیا۔ تحقیق کے آغاز میں ان میں سے کسی کو بھی کینسر نہ تھا اور ایک دہائی تک ان لوگوں کو ٹریک کیا گیا۔ تحقیق کے اختتام پر یہ بات سامنے آئی کہ تین ہزار سے کم افراد کو کینسر جیسا موذی مرض لاحق ہوا تھا جب کہ دو ہزار افراد کو جلد کی ایک قسم کا کینسر ہو چکا تھا۔ اس کے بعد سائنس دانوں نے کینسر زدہ افراد اور ان کے کھانے پینے کے معمولات کو دیکھا۔ ان کی حیرت کی انتہا نہ رہی کہ کینسر سے محفوظ رہنے والے افراد میں اکثریت چار سے زائد کافی کے کپ روزانہ پینے کے عادی تھے۔ماضی میں بھی ایسی تحقیقات ہو چکی ہیں جس می بتایا گیا ہے کہ کافی کینسر سے محفوظ رکھ سکتی ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟