22 اکتوبر 2019
تازہ ترین
 کار میں ٹچ سکرین ونڈو متعارف

 کار میں ٹچ سکرین ونڈو متعارف

وقت بدلنے کے  ساتھ مختلف اشیا میں جدت آتی جا رہی ہے جبکہ نئی نئی ایجادات بھی سامنے آ رہی ہیں، ایسی ہی ایک ایجاد کار کی ٹچ سکرین ونڈو بھی ہے جو خاص طور پر بچوں کیلئے تیار کی گئی ۔ جاپان کی کار بنانے والی ایک معروف کمپنی نے ونڈو ٹو دا ورلڈ کے نام سے ایک کار بنائی، جس کے ونڈو شیشے پر ٹچ سکرین لگائی گئی ، ان کھڑکیوں کو زوم کر کے باہر کے مناظر کو مزید اچھی طرح دیکھا جاسکتا ہے۔ بچوں کو سکھانے کی غرض سے اس میں ایک اور فیچر شامل کیا گیا ، جس میں کھڑکی سے باہر نظر آنے والی اشیا پر ٹچ کرنے سے ان کا نام سامنے آ جائے گا، جیسے گھر، سڑک یا درخت وغیرہ۔ اس فیچر کے تحت مختلف اشیا کا گاڑی سے فاصلہ بھی معلوم کیا جاسکتا ہے۔ اس گاڑی کا مقصد بچوں کے سیکھنے کے عمل کو تیز کرنا اور فونز سے ان کی توجہ ہٹا کر انہیں بیرونی دنیا اور ماحول کی طرف متوجہ کرنا ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟