25 ستمبر 2018
تازہ ترین
کار انشورنس کیلئے نوجوان کی جنس تبدیل

کینیڈا میں شہری نے کار انشورنس کی بھاری اقساط سے بچنے کے لئے قانونی دستاویز میں اپنی جنس ہی تبدیل کرا لی۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق البرٹا کے رہائشی ڈیوڈ نے محض 1 ہزار ڈالر کی رقم بچانے کے لئے قانونی طور پر اپنی تمام اسناد اور  دیگر کاغذات میں اپنی جنس تبدیل کروا لی۔ ڈیوڈ اب مرد کے بجائے ایک عورت کے طور پر پہچانے جائیں گے۔ ڈیوڈ ایک نئی لگږری کار خریدنا چاہتے تھے ، تاہم کم عمر ہونے کے باعث انشورنس کی رقم زیادہ ادا کرنا پڑ رہی تھی جو کہ سالانہ ساڑھے چار ہزار ڈالر تک تھی اور جو بے روزگار نوجوان کے لئے ادا کرنا ناممکن نظر آرہا تھا۔ انشورنس کی بھاری قسط سے بچنے کے لئے نوجوان نے ایک انوکھا اور حیران کن حل نکالا۔ نوجوان ڈیوڈ نے اپنی تمام تعلیمی اور قانونی اسناد میں جنس تبدیل کروا لی کیونکہ کار انشورنس کمپنی خواتین کے لئے 1 ہزار ڈالر تک ڈسکائونٹ دیتی تھی۔ نوجوان نے اپنے پیدائشی سرٹیفکیٹ، ڈرائیونگ لائسنس، تعلیمی اسناد اور دیگر دستاویز میں جنس کے خانے میں مرد کے بجائے خاتون درج کرا دیا، تاہم اس کام میں انہیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جس کے لئے انہیں تین سال کی کوفت کا سامنا رہا لیکن وہ کامیاب ہوگئے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟