22 فروری 2019
تازہ ترین
کارتک آریان شوٹنگ کے دوران زخمی

کارتک آریان  فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے۔ بھارتی نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق فلم  لکا چھپی کی عکس بندی آخری مراحل میں ہے جس کا ایک گانا شوٹ کرتے ہوئے کارتک آریان زخمی ہوگئے ہیں۔ گانے کے لئے رقص کرتے وقت کارتک کی ٹانگ میں ایسی چوٹ لگی کے وہ چلنا تو دور کھڑے ہونے کے قابل بھی نہیں رہے تاہم ڈاکٹرز نے انہیں آرام کا مشورہ دیا۔  کارتک آریان نے اپنے مداحوں کو بتایا کہ یہ ایک معمولی سی چوٹ تھی جو عکس بندی کے دوران لگ گئی لیکن اب ٹھیک ہوں، ایک اداکار کو کچھ رسک لینے پڑتے ہیں ورنہ مزہ نہیں آئے گا چاہے وہ اداکار کے لئے ہو یا ناظرین کے لئے۔    کارتک اس وقت اپنی نئی فلم لکا چھپیریلیز ہونے کا انتظار کر رہے ہیں جس میں ان کے ہمراہ اداکارہ کریتی سنن نے مرکزی کردار ادا کیا ہے جو یکم مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟