19 نومبر 2018
کاجول کا اپنے ہنی مون بارے اہم انکشاف

اداکارہ کاجول نے اپنے ہنی مون سے متعلق بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے شوہر اجے دیوگن ہنی مون درمیان میں ہی چھوڑ کر واپس بھارت آگئے تھے۔ حال ہی میں اداکارہ کاجول نے اپنی آنے والی فلم ہیلی کاپٹر ایلا کی تشہیری تقریب کے دوران اپنے شوہر اجے دیوگن اور ہنی مون سے متعلق باتیں شیئر کرتے ہوئے کہا کہ شادی سے قبل انہوں نے اور اجے دیوگن نے فیصلہ کیا تھا کہ وہ کام سے چھٹی لے کر دو ماہ تک پوری دنیا گھوم کر اپنا ہنی مون منائیں گے۔ تاہم ابھی ہمارے ہنی مون کو صرف 40 دن ہی ہوئے تھے اور ہم یونان میں تھے کہ اجے دیوگن پریشان ہوگئے اور ایک صبح انہوں نے کہا میں گھوم کر تھک گیا ہوں میرے سر میں بے حد درد ہے اور بخار بھی ہے لہٰذا بہت ہوگیا گھومنا پھرنا اب گھر واپس چلو۔ کاجول نے کہا ان کی یہ بات سن کر میں حیرت زدہ رہ گئی اور کہا میں آپ کو سردرد کی دو ا دے دیتی ہوں لیکن اجے دیوگن نے منع کر دیا، اس طرح ہمارا 2 ماہ کا ہنی مون صرف 40 دنوں میں ہی ختم ہوگیا۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟