کابل، مسجد میں خودکش دھماکا، 20 افراد ہلاک

 افغان صوبے پکتیا کے شہر گردیز کی ایک مسجد میں خودکش دھماکے  سے  20 افراد ہلاک جبکہ 40 زخمی ہوگئے۔  پکتیا کے پولیس چیف راز محمد مندوزئی کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق خودکش حملے میں 20 افراد ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ افغان میڈیا کے مطابق گردیز کی مسجد میں دھماکا اس وقت ہوا، جب وہاں نماز جمعہ ادا کی جارہی تھی تاہم ابھی تک واقعے کی ذمہ داری کسی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟