25 ستمبر 2018
تازہ ترین
 ڈی ویلیئرز پی ایس ایل 4میں ان ایکشن ہونگے

جنوبی افریقی کھلاڑی اے بی ڈی ویلیئرز پی ایس ایل فور میں ان ایکشن ہوں گے۔ جنوبی افریقی بیٹسمین اے بی ڈی ویلیئرز نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ پاکستان سپر لیگ دنیا کی بہترین ٹی 20 لیگ بن چکی ہے، اس لیگ نے پاکستانی عوام کو لطف اندوز ہونے کے لئے بہت کچھ دیا، پی ایس ایل کے گزشتہ ایڈیشنز کے میچز دیکھ کر لطف اٹھایا ، تاہم اب پی ایس ایل 2019 اس سے مختلف ہوگا ،کیونکہ میں اس ایڈیشن میں آپ کو ایکشن میں نظر آئوں گا۔ اے بی ڈی ویلیئرز نے پیغام کے آخر میں اردو میں شائقین کا شکریہ بھی ادا کیا، چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے بھی ڈی ویلیئرز کی پی ایس ایل میں شمولیت کو خوش آئند قرار دیا ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟