20 جولائی 2019
تازہ ترین
ڈی جی نیب نے کہا حکومت سے سیٹلمنٹ کرلیں تو معاملہ ختم کردینگے، حمزہ شہباز

ڈی جی نیب نے کہا حکومت سے سیٹلمنٹ کرلیں تو معاملہ ختم کردینگے، حمزہ شہباز

مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم نے کہا کہ میرے خلاف جعلی ڈگری کی قرارداد کو ختم کرائیں تو آپ کو دوبارہ نوٹس نہیں ملے گا اور حکومت سے کوئی سیٹل منٹ (تصفیہ) کریں تو ہم اس سارے معاملے کو ہی رفع دفع کر سکتے ہیں۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ نیب سیاست زدہ ہوچکا ہے یہ اعلیٰ عدلیہ کہتی ہے، نیب اور نیازی کا گٹھ جوڑ ہے، نیب کے پیچھے نیازی چھپا ہے، میرے گھر میں دو دن دھاوا بولا، بیمار والدہ کو کال آف نوٹس آگیا اور دو بہنوں کو طلبی کے نوٹس جاری کئے گئے، کیا مہذب معاشرے میں ایسے بیٹیوں کو نوٹس دیئے جاتے ہیں۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ ڈی جی نیب شہزاد سلیم نے مجھ سے کہا کہ میرے خلاف جعلی ڈگری کی قرارداد کو ختم کرائیں آپ کو دوبارہ نوٹس نہیں ملے گا اور ڈی جی نیب نے یہ بھی کہا حکومت سے کوئی سیٹل منٹ کریں تو ہم سارے معاملے کو رفع دفع کر سکتے ہیں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟