14 نومبر 2018
تازہ ترین
 ڈیوڈ کا ورلڈ کپ کے بعد مستعفی ہونے کا اعلان

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیو رچرڈسن نے آئندہ برس شیڈول ون ڈے ورلڈ کپ کے بعد اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔ رچرڈسن نے 2002 میں بطور آئی سی سی جنرل منیجر گورننگ باڈی کو جوائن کیا تھا، 2012 میں ہارون لور گاٹ کے مستعفی ہونے کے بعد وہ گزشتہ چھ برس سے بحیثیت آئی سی سی چیف ایگزیکٹو خدمات انجام دے رہے ہیں۔  اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میں گزشتہ 16 برس سے آئی سی سی کے ساتھ اپنے کام سے لطف اندوز ہو رہا ہوں، کیریئر کے دوران آئی سی سی بورڈ اراکین نے بہت تعاون کیا ، جس پر میں ان کا مشکور ہوں، کرکٹر ہونے کی حیثیت سے جانتا ہوں کہ ریٹائر ہونے کے وقت کا تعین کرنا سب سے مشکل کام ہوتا ہے، اس لئے میں سمجھتا ہوں کہ ورلڈ کپ کے بعد اس عہدے کو چھوڑ دینا صحیح وقت ہو گا۔ آئی سی سی چیئرمین ششانک منوہر نے آئی سی سی بورڈ کی جانب سے گورننگ باڈی کیلئے خدمات پر رچرڈسن کا شکریہ ادا کیا، رچرڈسن نے دنیا بھر میں کرکٹ کی ترقی کیلئے جو کام کیا وہ قابل ستائش ہے اور ہر کوئی انہیں مس کرے گا۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟