19 مارچ 2019
تازہ ترین
 ڈین ایلگر جنوبی افریقہ کے کپتان مقرر

جنوبی افریقی ٹیم کے سلیکٹرز نے پاکستان کے خلاف جوہانسبرگ ٹیسٹ کے لئے کپتانی کے فرائض ڈین ایلگر کو سونپ دیئے۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران میزبان ٹیم کے کپتان فاف ڈوپلیسی پر سلو اوور ریٹ کے نتیجے میں ایک میچ کی پابندی عائد کی گئی تھی اور اب سیریز کے تیسرے اور آخری میچ کے لئے جنوبی افریقی سلیکٹرز نے نوجوان بلے باز ڈین ایلگر پر بھرپور اعتماد کرتے ہوئے انہیں قیادت کی ذمہ داری سونپ دی۔ ڈین ایلگر کو لیڈرشپ کا تجربہ حاصل ہے، وہ جنوبی افریقی انڈر 19 ٹیم کی آفرو ایشیا کپ اور ورلڈ کپ میں بھی قیادت کر چکے ہیں جبکہ انہیں 2017 میں انگلینڈ کے خلاف فاف ڈوپلیسی کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش پر ان کی غیرموجودگی میں کپتانی کی ذمہ داری کا بھی تجربہ ہے۔ جنوبی افریقی ٹیم کے سلیکشن کنوینئر لنڈا زوندی نے کہاہے کہ ڈین ایلگر کی بطور کپتان تعیناتی اس حکمت عملی کا عکاس ہے کہ ہمارے پاس نوجوان قیادت کے لئے بھی کھلاڑی موجود ہیں۔ اس سے قبل فاف ڈوپلیسی کی غیر موجودگی میں ایڈن مارکرم اور کوائنٹن ڈی کوک  ایک روزہ کرکٹ میچز میں جنوبی افریقی ٹیم کی قیادت کرچکے ہیں۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟