18 نومبر 2018
تازہ ترین
ڈیمز فنڈ میں حصہ ڈالنے کی اپیل پر اوورسیز پاکستانیوں کا زبردست ردعمل

وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں سے ڈیمز فنڈ میں رقوم جمع کرانے کی اپیل کی تو ناصرف پاکستان بھر سے کئی اہم شخصیات نے مختلف رقوم کا اعلان کیا ہے کہ بلکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے بھی زبردست ردعمل دیا ہے۔ وزیراعظم کی اپیل پر قطر میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ایک لاکھ ڈالر فوری طور پر بھیجنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ کل 10 لاکھ ڈالر بھیجنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور جیسے جیسے قوم کو ضرورت پڑتی رہے گی وہ رقم بھیجتے رہیں گے کیونکہ ہمیں آپ پر مکمل اعتماد ہے کہ آپ ایماندار شخصیت ہیں۔ قطر میں مقیم ملک قاسم اعوان نامی پاکستانی نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہم ایک لاکھ ڈالر فوراً بھجوا رہے ہیں اور ہمارا ٹارگٹ 10 لاکھ ڈالر بھیجنے کا ہے جبکہ جیسے جیسے رقم کی ضرورت ہو گی تو ہم بھیجواتے رہیں گے۔ وزیراعظم جس طرح چیزوں کو لے کر چل رہے ہیں ہمیں اس پر بہت خوشی ہے کیونکہ فوج، عدلیہ اور حکومت ایک ہی پیج پر ہے اور اس سے قوم مضبوط ہو گی۔ قاسم اعوان نے مزید کہا کہ وزیراعظم کو انشائ للہ قرضہ لینے کی ضرورت نہیں پڑے گی کیونکہ ہم 10 لاکھ پاکستانی آپ کے ساتھ ہیں، ہم جانتے ہیں کہ آپ ایماندار شخص ہیں جنہوں نے پہلے ہی ہسپتال اور یونیورسٹی بنا کر دکھائی ہے اور اسے چلا بھی رہے ہیں اور اب آپ کے جو منصوبے ہیں، ہم آپ کیساتھ ہیں۔ دوسری جانب بحریہ ٹائون کے چیئرمین ملک ریاض نے ڈیم فنڈ میں پانچ کروڑ روپے جمع کرانے کا اعلان کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے چیف جسٹس ڈیم فنڈ اور وزیراعظم ڈیم فنڈ اکٹھا کرنے کے اعلان اور پاکستانیوں سے فنڈ جمع کرانے کی اپیل کے بعد چیئرمین بحریہ ٹائون ملک ریاض نے پانچ کروڑ روپے دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے رقم دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تمام پاکستانی ڈیمز فنڈ میں بڑھ چڑھ کر حصہ ڈالیں اور آنے والی نسلوں کیلیے بہتر پاکستان کی تعمیر کیلیے کردار ادا کریں۔ اس کے علاوہ  وزیر اعظم عمران خان اور چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کے مشترکہ ڈیم فنڈ اکائونٹ میں سابق گورنر پنجاب میاں اظہر نے ڈیمز فنڈ میں ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان کر دیا ، اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ ڈیمز بنے ہوتے تو آج بجلی اور پانی کا بحران پیدا نہ ہوتا۔ صوبائی وزیر ہائوسنگ میاں محمود الرشید نے اپنی 2 ماہ کی تنخواہ اور صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ ڈیم فنڈ میں جمع کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب کے صوبائی وزرا میاں محمود الرشید نے اپنی دو ماہ کی تنخواہ ڈیم فنڈ میں دینے کا اعلان کیا اور اپنے حلقہ احباب سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم ڈیم فنڈ میں زیادہ سے زیادہ رقوم جمع کرائیں، ملکی مسائل اور انکا حل صرف وزیراعظم عمران خان کے پاس ہے۔ صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال بھی اس قومی کاز سے  پیچھے نہیں رہے اور انہوں نے ڈیم فنڈ میں اپنی ایک ماہ کی تنخواہ جمع کرانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو ڈیمز کی اشد ضرورت ہے، امیدہے دیگر ارکان اسمبلی اورمخیر حضر ات بھی اس ضمن میں آگے آئیں گے۔

۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟