20 جولائی 2019
تازہ ترین
ڈیل کمپنی کے کسٹمرز کا ڈیٹا چوری

ڈیل کمپنی کے کسٹمرز کا ڈیٹا چوری

معروف آئی ٹی کمپنی ڈیل کے حکام کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے کہ ہیکرز نے  ایک حملے میں صارفین کا ڈیٹا چوری کر لیا ۔ کمپنی کی جانب سے ہیکرز کے خلاف خاطر خواہ کاروائی کی گئی ۔ ہیکرز کی جانب سے صارفین کے مکمل نام ، ای میل ایڈریس اور خفیہ کوڈز حاصل کرنے کی کوشش کی گئی ، تاہم اس بات کا تاحال اندازہ نہیں لگایا جا سکا ہے کہ ہیکرز اس مقصد میں کس حد تک کامیاب ہو سکے ہیں۔ کمپنی کے مطابق ہیکرز صارفین کے کریڈٹ کارڈ سے متعلق معلومات حاصل نہیں کر سکے ، البتہ کمپنی نے صارفین کو کہا ہے کہ اگر انہوں نے اپنے پاس ورڈ تبدیل نہیں کئے ، تو جلد از جلد اپنے پاس ورڈ تبدیل کر لیں۔  


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟