ڈیفنسیو پسٹل کپ ، پاکستانی کمانڈوز چھا گئے

 سپیشل سکیورٹی یونٹ سندھ پولیس کے دوکمانڈوز نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے  ایشیا انٹرنیشنل ڈیفنسیو پسٹل ایسوسی ایشن کپ کی کیٹیگریز میں تیسری پوزیشنز حاصل کرلیں۔ تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں ہونے والے ان مقابلوں میں ایشیا کے 10ممالک سے تعلق رکھنے والے 100سے زائد نشانہ بازوں نے حصہ لیا۔ مقابلوں کا انعقاد چین، سنگاپور، تھائی لینڈ، ملائیشیا اور مکائوکے تعاون سے کیا گیا۔ سپیشل سکیورٹی یونٹ سندھ کی جانب سے ایشیاکپ نشانہ بازی کے مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنیوالے کمانڈو ارسلان انور نے انٹرنیشنل کیٹیگری میں تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ کمانڈو عبدالشکور نے مارکس مین کیٹیگری میں تیسری پوزیشن پر قبضہ  جمایا۔ دریں اثنا کمانڈنٹ ایس ایس یو مقصود احمد نے ان مقابلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کرنے پرکمانڈوز ارسلان انور اور عبدالشکورکو مبارکباد پیش کی ۔


عوامی سروے

سوال: متحدہ اورپی ایس پی کےاتحاد سے سندھ میں پی پی پی کی سیاست پرکیااثرات مرتب ہوتے؟