22 اکتوبر 2019
تازہ ترین
ڈھاکہ، خاتون جج کے مجسمے کے خلاف احتجاج

ڈھاکہ، خاتون جج کے مجسمے کے خلاف احتجاج

بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں ہزاروں افراد نے مارچ کرتے ہوئے سپریم کورٹ کمپلیکس میں نصب ایک خاتون جج کا مجسمہ ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق بنگلہ دیش کی عدالتِ عالیہ کے باہر ہاتھوں میں میزان اور تلوار پکڑے ہوئے ایک خاتون کا یہ مجسمہ گزشتہ برس دسمبر میں نصب کیا گیا تھا۔ عتدال پسند  گروپ  نے مظاہروں میں اس دیوی کے مجسمے کو ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔انھوں نے متنبہ کیا ہے کہ اگر دیوی کے مجسمے کو نہیں ہٹایا گیا تو ملک بھر میں مظاہرے کیے جائیں گے۔ بنگلہ دیش سپریم کورٹ کی عمارت کے باہر لگائے گئے انصاف کی دیوی کا مجسمہ یونانی دیوی تھیمس سے مماثلت رکھتا ہے ،اس میں فرق صرف اتنا ہے کہ ڈھاکہ میں لگائی گئی دیوی نے ساڑھی پہن رکھی ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟