16 نومبر 2018
تازہ ترین
احمد شہزاد کو چارج شیٹ جاری

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیسٹ کرکٹر احمد شہزاد کو ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر معطل کرتے ہوئے چارج شیٹ جاری کر دی ہے ،جس میں ان سے وضاحت طلب کی گئی ہے۔چارج شیٹ کرکٹ بورڈ کے ڈاکٹر ریاض نے دی جس میں ان سے 14 دن میں جواب طلب کیا گیا تاہم احمد شہزاد پرحشیش کا استعمال ثابت ہوگیا ہے جس کی پی سی بی نے تصدیق کردی ہے ،احمد شہزاد نے جرم تسلیم کرلیا تو کم سزا کا سامنا ہوگا اور ممنوع دواکے استعمال سے انکار پر کیس اینٹی ڈوپنگ پینل کو بھیجا جائیگا ،احمد شہزاد پاکستان کی جانب سے 13 ٹیسٹ، 81 ون ڈے انٹرنیشنل اور 57 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیل چکے ہیں ،وہ پاکستان کی جانب سے تینوں فارمیٹس میں سنچریاں بنانے والے واحد بیٹسمین بھی ہیں۔واضح رہے کہ احمد شہزاد پاکستان کے پہلے کھلاڑی نہیں ہیں جن کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا ، ان سے قبل شعیب اختر، محمد آصف، عبدالرحمن، رضا حسن سمیت کئی کرکٹرز کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آچکا ہے اور وہ پابندی کا سامنا کرچکے ہیں۔

 


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟