21 ستمبر 2018
تازہ ترین
ڈومیسٹک کھلاڑیوں کی انعامی رقم میں کئی گنا اضافہ

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک سیزن میں کھلاڑیوں کی میچ فیسوں اور ٹورنامنٹ کی انعامی رقوم میں کئی گنا اضافہ کر دیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پہلی بار سیزن کے آغاز سے قبل ہی پورے سیزن کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے۔قائداعظم ٹرافی کی انعامی رقم میں 10 لاکھ روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ٹورنامنٹ کی انعامی رقم 44 لاکھ سے بڑھا کر 54 لاکھ روپے ہو گئی ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کی انعامی رقم 49 لاکھ سے بڑھا کر 57 لاکھ روپے کر دی گئی ہے۔پی سی بی نے قومی سیزن میں پچوں اور گیندوں کے معیار کو بہتر بنانے کا دعوی کیا ہے لیکن کھلاڑیوں کے لیے زبردست مالی پیکیج کا اعلان کیا گیا ہے۔قائد اعظم ٹرافی کے ساتھ ون ڈے ٹورنامنٹ چیف سلیکٹر انضمام الحق کی تجویز پر ایک ساتھ کرایا جا رہا ہے۔ون ڈے ٹورنامنٹ کا ہر میچ مختلف گراونڈ میں کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل ٹورنامنٹ ایک ہی گراونڈ میں کھیلا جاتا تھا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے 19-2018کے کرکٹ کلینڈر کا اعلان کر دیا ہے۔سیزن کا آغاز جولائی میں سنیئر انٹر ڈسٹرکٹ سے ہو چکا ہے جو مئی میں ختم ہو گا


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟