22 فروری 2019
تازہ ترین
ڈرائی فروٹس ٹھنڈ سے  بچنے کا اہم ذریعہ

سردیوں میں گرم لباس سے خود کو ڈھانپنا یا ہیٹر کے سامنے بیٹھنا کافی نہیں ہوتا بلکہ جسم گرم رکھنے کے لئے مخصوص غذا کا استعمال بھی ضروری ہوتا ہے۔ موسم سرما میں مخصوص کھانے اور مشروبات غذا میں شامل کرنے سے جسم میں گرمائش پیدا کی جا سکتی ہے جو بیرونی ٹھنڈ کو جسم پر اثر انداز ہونے سے بچا تی ہے۔ ٹھنڈ سے بچنے اور جسم کو گرم رکھنے کی سب سے بڑی مثال انجیر اور دوسری کھجور ہے۔ ان دونوں کی گرم تاثیر جسم پر ٹھنڈ کا اثر ہونے سے بچاتی ہے۔ دونوں ہی آئرن اور کیلشیم سے بھرپور ہوتی ہیں۔ جسم کی توانائی میں اضافہ کرتی ہیں۔ اس کے علاوہ مو نگ پھلی، میوہ، پستہ، بادام، کاجو، اخروٹ اور چلغوزے وغیرہ بھی سردیوں کی خاص سوغات مانے جاتے ہیں۔ بادام اور اخروٹ کو خاص طور پر پسند کیا جاتا ہے . اس لئے کہ وہ کولیسٹرول گھٹانے میں مدد دیتے ہیں ۔ ڈرائی فروٹس میں کیلوریز ،فیٹس اور نمک کی مقدار زیادہ ہوتی ہے لہٰذا یہ دن میں ایک مٹھی سے زیادہ نہیں کھانے چاہئیں۔ سردیوں میں پائی جانے والی سبزیاں بھی ٹھنڈ سے بچاتی ہیں ۔ سردیوں میں جڑ والی سبزیاں استعمال کرنا مفید ہے۔ ان میں گاجر، مولی، آلو، پیاز اور لہسن کا استعمال بہترین ہے۔ سردی کا نام لیتے ہی کھانے پینے کی جن چیزوں کا خیال سب سے پہلے آتا ہے. ان میں سے ایک سوپ بھی ہے۔ یہ نہ صرف جسم کوگرم رکھتا ہے بلکہ جلد ہضم ہو کرہماری بھوک بھی بڑھاتا ہے۔ شہد قدرتی طور پر گرم اثر رکھتا ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟