15 نومبر 2018
 انٹر بینک،ڈالر 128 روپے 48 پیسےکاہوگیا

 انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت مزید 22 پیسے بڑھ کر 128 روپے 48 پیسے ہو گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں 30 پیسے بڑھنے سے ڈالر کی قیمت 129 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر کا لین دین 128 روپے 48 پیسے پر بند ہوا۔ یاد رہے کہ 3 روز کے دوران ڈالر کی قیمت 6 روپے 93 پیسے تک بڑھی ہے جس سے ایک جانب پاکستان پر واجب الادا بیرونی قرضوں میں اربوں روپے کا اضافہ ہو جائے گا تو دوسری جانب اشیائے خوردونوش سمیت دیگر مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی کا طوفان آنے کا خدشہ ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟