25 ستمبر 2018
تازہ ترین
 ڈالر، ریال اور درہم کی قدروں میں استحکام، برطانوی پائونڈ اور یورو کی قدروں میں کمی

جبکہ برطانوی پائونڈ اور یورو کی قدروں میں مندی ریکارڈ کی گئی۔ جمعرات کو امریکی ڈالر، سعودی ریال اور اماراتی درہم اپنی گذشتہ کاروباری روز کی قدروں پر مستحکم رہے جبکہ برطانوی پائونڈ اور یورو کی قدروں میں بالترتیب 59 پیسے اور 56 پیسے کی کمی رونمائ ہوئی۔ نیشنل بینک آف پاکستان سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق امریکی ڈالر اپنی گذشتہ کاروباری روز کی قیمت فروخت 105.65 روپے اور قیمت خرید 103.14 روپے پر برقرار رہا۔ اسی طرح خلیجی ممالک کی اہم کرنسی سعودی ریال بھی قیمت فروخت 28.03 روپے اور قیمت خرید 26.37 روپے جبکہ اماراتی درہم قیمت فروخت 28.76 روپے اور قیمت خرید 26.36 روپے پر مستحکم رہا۔ مزیدبرآں یورپین ممالک کی اہم کرنسی برطانوی پائونڈ قیمت فروخت 130.30 روپے سے کم ہو کر 129.71 روپے اور قیمت خرید 127.22 روپے سے کم ہو کر 126.63 روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ یورو کی قیمت فروخت بھی 112.98 روپے سے کم ہو کر 112.42 روپے اور قیمت خرید 110.31 روپے سے کم ہو کر 109.76 روپے رہ گئی۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟