21 ستمبر 2018
تازہ ترین
 ڈار کیخلاف اثاثہ جات ریفرنس، 2گواہوں کا بیان قلمبند

 احتساب عدالت  نے  سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں  دو گواہوں عمر دراز  اور  بشارت محمود  کا بیان   قلمبند کر لیا ، تیسرے گواہ کا بیان قلمبند نہیں ہوسکا۔ احتساب عدالت نے مزید 3 گواہوں کو طلب کرلیا۔  احتساب عدالت میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت جج محمد بشیر نے کی۔ سماعت کے دوران استغاثہ کے گواہ عمر دراز کا بیان قلمبند کیا گیا۔ ایک اور گواہ اشتیاق احمد کو مزید دستاویزات کے ساتھ 5 ستمبر کو طلب کرلیا گیا۔ استغاثہ کے دوسرے گواہ بشارت محمود کا بیان بھی قلمبند کیا گیا۔ بشارت محمود نے اپنے بیان میں کہا کہ یکم نومبر2017 کو نیب لاہور سے کال آف نوٹس ملا تھا، نیب میں 2004 سے کلرک کی خدمات سر انجام دے رہا ہوں۔ احتساب عدالت میں تیسرے گواہ کا بیان قلمبند نہیں ہوسکا۔ احتساب عدالت نے مزید 3 گواہوں کو طلب کرلیا۔ مزید گواہوں میں اشتیاق احمد، محسن احمد، طارق سلیم شامل ہیں۔ عدالت میں ریفرنس کی مزید سماعت 5 ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔ اس سے قبل سماعت میں استغاثہ کے 4 گواہوں کے بیانات قلمبند کئے گئے تھے۔ آخری سماعت میں عدالت میں شریک ملزمان سعید احمد، نعیم محمود اور منصور رضا رضوی بھی پیش ہوئے تھے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟