21 نومبر 2018
تازہ ترین
ڈائنو سارز کی اگلے 5سال میں زمین پر واپسی

  ڈائنو سارز ہماری زمین پر ساڑھے 6 کروڑ سال قبل پائے جانیوالے جاندار تھے جو معدوم ہو گئے، گو کہ اس وقت زمین انکے رہنے کیلئے نہایت موزوں جگہ تھی۔ تاہم اب اگر ڈائنو سارز دوبارہ موجود ہوں تو عمارتوں سے بھرے ہمارے شہر ان کا وزن برداشت نہیں کر سکیں گے اور یوں لمحوں میں عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن جائیں گی، ماہرین کا دعویٰ ہے کہ اگلے 5 سے 10 سال میں ڈائنو سارز پھر سے ہماری زمین پر آ سکتے ہیں اور اس کیلئے ماہرین کی کوششیں جاری ہیں۔ ڈاکٹر جیک ہارنر نے کہا ہے کہ اگر زمین پر موجود جانوروں کی جینیات میں کچھ تبدیلیاں کر دی جائیں تو صرف ڈائنو سارز ہی کیا زمین سے معدوم ہو جانیوالے تمام جاندار پھر سے پیدا ہوسکتے ہیں۔ ڈاکٹر جیک اپنے اس دعوے کو صحیح ثابت کرنے کیلئے اس پر کام بھی شروع کر چکے ہیں جبکہ ان کی ٹیم نے کچھ عرصہ قبل ایک پرندے کے انڈے میں جینیاتی تبدیلیاں کیں جسکے انڈے سے نکلنے والا پرندہ چونچ کے بجائے ڈائنو سارز سے ملتا جلتا منہ رکھتا تھا۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟