18 ستمبر 2018
تازہ ترین
چین، ہوٹل میں آتشزدگی ، 20افراد ہلاک ، 23زخمی

چین کے شہر ہاربن کے ہوٹل میں آتشزدگی سے 20 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 23 افراد زخمی ہیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق چین کے شمال مشرقی شہر ہاربن کے ایک ہوٹل میں ہونے والی آتشزدگی میں 20 افراد ہلاک ہو گئے ، جبکہ 23 زخمیوں کوہسپتال لایا گیا، جن میں سے 2 افراد کی حالات نازک ہے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ۔ ریسکیو ادارے کے حکام کے مطابق آگ ہوٹل کی دوسری منزل پر باورچی خانے میں لگی اور دیکھتے ہی دیکھتے ہوٹل کے 4 سو مربع میٹر رقبے کو گھیرے میں لے لیا۔ تاحال آتشزدگی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ ریسکیو ادارے کے حکام نے کہا کہ آگ پر دو سے تین گھنٹوں میں قابو پالیا گیا، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔  ٓتشزدگی کے وقت ہوٹل میں 105 افراد قیام پذیر تھے ، جن میں غیر ملکی سیاح بھی شامل تھے۔ ہوٹل میں آتشزدگی سے نمٹنے کے لئے حفاظتی اقدامات نہ ہونے کے برابر تھے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟