23 ستمبر 2018
تازہ ترین
چین کی افغانستان میں فوجی اڈہ تعمیر کرنیکی تردید

چین نے افغانستان میں فوجی اڈہ تعمیر کرنے کے حوالے سے خبروں کی تردید کردی ہے غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چینی وزارت خارجہ نے ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ   کی افغانستان میں چینی فوجی تربیتی کیمپ تعمیر کرنے کے  منصوبے کو حقائق کے برعکس قرار دے دیا۔ ترجمان چینی وزارت خارجہ ہواچیوئنگ نے مذکورہ خبر کی تردید کرتے ہوئے اسے مسترد کر دیا، خاتون ترجمان نے کہا کہ یہ خبر درست نہیں اور زمینی حقائق کے برخلاف ہے، چین افغانستان میں کوئی فوجی اڈہ قائم نہیں کر رہا اور نہ ہی اپنی فوج بھیج رہا ہے، قبل ازیں چینی میڈیا کا فوجی ذرائع کے حوالے سے کہنا تھا کہ چین اپنے پڑوسی ملک کی دہشت گردی کے خلاف لڑنے کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے افغان چین راہداری علاقے میں  فوجی تربیتی کیمپ کی تعمیر جاری رکھے ہوئے ہے، یہ تربیت گاہ تمام تر بیجنگ کے خرچے سے بنائی جارہی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ چینی فوجی کیمپ افغانستان کے واخان کوریڈور میں تعمیر ہورہا ہے جہاں چینی فوج انسداد دہشت گردی آپریشنز کے لیے بھیجی جائے گی جب کہ تربیتی کیمپ تعمیر کرنے کے بعد چین ایک بٹالین فوج تعینات کرے گا۔

 


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟