12 نومبر 2018
 چین کا پاکستان کو ایک ارب ڈالر کا قرض

عالمی مالیاتی ادارے ٟآئی ایم ایفٞ کے بیل آئوٹ کی قیاس آرائیوں کے باوجود چین نے پاکستان کو اپنے غیرملکی کرنسی ذخائر میں ہونے والی کمی کو بہتر بنانے کے لئے ایک ارب ڈالر کا قرض دے دیا۔ بیجنگ کی جانب سے دیا گیا حالیہ قرضہ اس جانب اشارہ کرتا ہے کہ پاکستان کا اپنے غیر ملکی کرنسی ذخائر میں ہوتی کمی کو پورا کرنے کے لئے چینی قرضے پر انحصار بڑھ رہا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے غیر ملکی کرنسی کے ذخائر گزشتہ برس مئی میں 16 ارب 40 کروڑ ڈالر سے کم ہوکر رواں برس اسی ماہ میں 9 ارب 66 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔ ذرائع نے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ یہ قرض پاکستان اور چین کے درمیان ایک سے 2 ارب ڈالر کے قرض کی بات چیت کا نتیجہ ہے جن کے بارے میں رواں برس مئی میں کچھ خبریں بھی منظر عام پر آئی تھیں۔ وزارت خزانہ کے عہدیدار نے چینی کرنسی کے بارے میں تصدیق کی کہ  یہ ہمارے پاس ہے جبکہ دوسرے عہدیدار نے بتایا کہ معاملہ مکمل ہوچکا ہے۔ تاہم اس حوالے سے جب وزرات خزانہ کے ترجمان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اس پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔ رواں برس اختتام پذیر ہونے والے مالی سال میں پاکستان کے لئے چین کا حالیہ قرض 5 ارب ڈالر کی حد کو عبور ک رلے گا۔ وزارت خزانہ کے دستاویزات کے مطابق مالی سال 18õ2017 کے ابتدائی 10 ماہ کے دوران چین نے پاکستان کو دوطرفہ قرض کی مد میں ڈیڑھ ارب ڈالر دیئے تھے۔ اس کے علاوہ اسی دوران پاکستان نے زیادہ چینی بینکوں سے 2 ارب 90 کروڑ ڈالر حاصل کئے تھے۔ 


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟