24 ستمبر 2018
تازہ ترین
چین کا امریکی درآمدی مصنوعات پر ٹیکس

 امریکی حکومت کی جانب سے چینی مصنوعات پر ٹیرف میں اضافے کے بعد بیجنگ نے بھی بھرپور جوابی وار کرتے ہوئے امریکا سے درآمد کی جانے والی مصنوعات پر 16 ارب ڈالر کا کسٹم ٹیکس لگا دیا ہے۔ چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق چینی مصنوعات پرامریکا میں 16 ارب ڈالر کا کسٹم ٹیکس لگائے جانے کے کچھ ہی دیربعد امریکی مصنوعات پر چین میں کسٹم ٹیکس میں 25 فی صد اضافہ کردیا گیا ہے۔ قبل ازیں چینی حکومت نے کہا تھا کہ وہ امریکا کی طرف سے سولہ ارب ڈالر کا اضافی ٹیکس عاید کرنے کے جواب میں ضروری جوابی اقدامات کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ چین مصنوعات پرٹیکس کے معاملے میںجیساکرو گے ویسا بھروگے کی پالیسی پرعمل پیرا ہے۔ اگر ہماری مصنوعات کی درآمد پر امریکا میں ٹیکس لگتا ہے تو ہم اپنے ہاں امریکی مصنوعات پر ٹیکس بڑھا دیں گے۔ چینی وزارت تجارت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بیجنگ امریکا کی طرف سے چینی مصنوعات پر اضافی ٹیکس لگانے کی شدید مذمت کرتا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ چین امریکا کے ساتھ جاری تجارتی تنازع کو بین الاقوامی ٹریڈ آرگنائزیشن میں اٹھائے گا۔ 


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟