23 ستمبر 2018
تازہ ترین
چین پاکستان تعلقات کی تزویراتی اہمیت مزید اجاگر ہوئی،چینی صدر

 چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان اچھے ہمسائے اور بہترین دوست ہیں اور دونوں ملکوں کے درمیان دوستی بدلتے ہوئے عالمی حالات کے باوجود مضبوط ہوگی اور مزید پروان چڑھے گی۔ پاکستان کا نیا صدر منتخب ہونے پر ڈاکٹر عارف علوی کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری سے نہ صرف دونوں ممالک اور ان کے عوام کو فائدہ پہنچا ہے بلکہ اس نے خطے کے امن اور ترقی کے لیے مثبت کردار ادا کیا ہے۔ چین کے صدر نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں چین پاکستان تعلقات کی تزویراتی اہمیت مزید اجاگر ہوئی ہے اور دونوں ممالک کو مزید ثابت قدمی کے ساتھ ایک دوسرے کی حمایت اور تعاون کرنا چاہیے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟