25 ستمبر 2018
تازہ ترین
چین، ویتنام میں مون سون کی بارشوں نے تباہی مچا دی،21افرادہلاک

چین، جاپان اور ویتنام میں شدید گرمی کی لہر کے بعد ہونے والی بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی، 21 افراد ہلاک جبکہ درجنوں لاپتہ ہوگئے۔ مقامی حکومتیں لاپتہ افراد کو ڈھونڈنے اور وقتی رہائش کی سہولت قائم کرنے کی کوششوں میں مصروف عمل ہیں۔دوسری طرف مشرقی چین سے طوفان امپل ٹکرا گیا، اس موقع پر ہوا کی رفتار بھی شدید تھی۔ طوفان سے چین کا شہرشنگھا ئی بھی متاثر ہوا۔ چینی حکام کے مطابق ایک لاکھ 90ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ویتنام میں گرمی کی شدت میں اضافہ کے بعد بارش اور سیلاب سے کئی علاقے زیر آب آگئے ۔ صرف ویتنام میں کم از کم 21اموات ہو چکی ہیں جبکہ درجنوں افراد تا حال لا پتہ ہیں۔مقامی حکومت لاپتہ افراد کو ڈھونڈنے اور وقتی رہائش کی سہولت قائم کرنے کی کوششوں میں مصروف عمل ہیں۔دوسری طرف مشرقی چین سے طوفان امپل ٹکرا گیا، اس موقع پر ہوا کی رفتار بھی شدید تھی۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟