چین نے مولانا مسعود اظہر کوعالمی دہشتگرد قرار دینے کی قرارداد ویٹو کردی

چین نے سلامتی کونسل میں مختلف ممالک کی جانب سے مولانا مسعود اظہر کو دہشت گرد قرار دینے کی قرارداد کو روک دیا۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق  سلامتی کونسل میں کالعدم جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہرکے خلاف قرارداد پراعتراض کی ڈیڈلائن ختم ہونے کا آج آخری دن تھا، فرانس، امریکا، برطانیہ نے مسعود اظہر کو دہشت گرد قرار دینے کی قرارداد پیش کی تھی تاہم چین نے سلامتی کونسل میں مسعود اظہر کے خلاف قرارداد کو روک دیا۔

چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم نے ہمیشہ ذمے دارانہ رویے کا مظاہرہ کیا ہے اور ہمیشہ مناسب مؤقف اپنایا، مسعود اظہر کے خلاف قرارداد پرفریقین سے رابطےمیں رہے ہیں، تاہم ہمارا مؤقف ہے کہ اس مسئلے پرمتعلقہ اداروں کو قوانین اورطریقہ کارکی پیروی کرنی ہوگی، اور تمام فریقین کے لیے قابل قبول حل مسئلے کامناسب حل ہوگا۔

 


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟