23 ستمبر 2018
تازہ ترین
چین میں نجی سمندر کا حامل ریسٹورنٹ

 چین میں ایک اور تعمیراتی عجوبہ سامنے آگیا ہے، یعنی دنیا کا پہلا ایسا ہوٹل جس کا اپنا نجی سمندر ہے۔ اس بات پر یقین کرنا مشکل ہو سکتا ہے مگر سانیہ ایڈیشن نامی ہوٹل کا اپنا نجی سمندر ہے۔ ہینان آئی لینڈ کے شہر سانیہ میں واقع ہوٹل دنیا کے کسی بھی ہوٹل سے بالکل مختلف ہے ۔ اس ہوٹل میں ہر 32 گھنٹے کے اندر 10 ملین گیلن پانی قریب واقع سائوتھ چائنا سی سے پمپ کے ذریعے کھینچ کر اس مصنوعی سمندر میں ڈالا جاتا ہے تاکہ وہاں رہنے والے مہمان سمندری کھیلوں سے لطف اندوز ہو سکیں۔ اس میں تین آرٹ گیلریاں اور ایک گائوں بھی ہے، مگر اس کی انفرادیت وہی سمندر ہے۔ اس کے پرتعیش کیبن اس سمندر میں تیرتے رہتے ہیں جو کہ 20 ہزار سکوائر میٹر لمبا ہے۔ 512 کمروں پر مشتمل ہوٹل میں سوئمنگ پولز وغیرہ بھی ہیں۔   


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟