24 ستمبر 2018
تازہ ترین
چین میں تیراکی کے دلچسپ مقابلے کا انعقاد

یوں تو آپ نے تیراکی کے کئی مقابلے دیکھے ہوں گے  تاہم چین میں تیراکی کے دلچسپ مقابلے کا انعقاد کیاگیا جس میں درجنوں یا سیکڑوں نہیں بلکہ ہزاروں افراد نے شرکت کی اور تیراکی کا شاندار مظاہرہ کیا۔ چین میں دریا پر تیراکی کے سالانہ مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی افراد کے علاوہ چین سمیت مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے4ہزار7سو افراد نے بھرپور حصہ لیا اور ماہرانہ انداز میں تیراکی کرتے ہوئے نہ صرف اپنے حریفوں سے آگے نکلتے نظر آئے بلکہ سوئمنگ کا شاندار مظاہرہ کر کے دیکھنے والوں کی خوب داد سمیٹی ۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟