18 ستمبر 2018
تازہ ترین
چین میں انسانوں جیسی خاتون روبوٹ متعارف

چین میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل روبوٹ شو میں جدید اور منفرد ٹیکنالوجی متعارف کرائی گئی جسے روبوٹس کے شائقین سمیت ماہرین اور سائنسدانوں نے بھی سراہا ہے۔ چین کے بڑے شہر شنگھائی میں منعقد ہونے والے اس شو میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جس میں ڈانس کرنے والے اور دیگر انسانی حرکات کرنے والے روبوٹ متعارف کرائے گئے جبکہ ایک خاتون نما روبوٹ بھی نمائش کیلئے پیش کیا گیا جسے روایتی چینی لباس پہنایا گیا تھا اور اس کے چہرے کے خدوخال بھی چینی خاتون کے جیسے تھے ، خاتون نے انسانوں جیسی باتیں کر کے شرکا کو حیران کر دیا۔ شو میں صنعتوں میں استعمال ہونے والے مختلف روبوٹس بھی متعارف کرائے گئے ہیں۔

 


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟