24 اپریل 2019
تازہ ترین
چین سے پاکستان کو 2 ارب 10 کروڑ ڈالر موصول،سٹیٹ بینک

چین سے پاکستان کو 2 ارب 10 کروڑ ڈالر موصول،سٹیٹ بینک

 ترجمان سٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ چین سے پاکستان کو 2 ارب 10 کروڑ ڈالر موصول ہوگئے ہیں۔  ترجمان سٹیٹ بینک عابد قمر کے مطابق مرکزی بینک کوچین سے 15 ارب یوان موصول ہوئے ہیں، چین سے ملنی والے یوان کی مالیت 2.1 ارب ڈالر کے مساوی ہے، حکومت پاکستان نے چین سے 15 ارب یوان قرض لیا ہے۔ دوسری جانب ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ چین سے 2 ارب 10 کروڑ ڈالر پاکستان کو منتقل ہوگئے ہیں، چینی قرض سے کرنٹ اکائونٹ خسارے کو کم کرنے میں مدد ملے گی اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا جب کہ چین سے ملنے والے قرض کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر17 ارب81 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟